24 جون 2015 - 15:00
مشرق وسطیٰ کی منفور ترین شخصیت کون؟

ریاض اور تل ابیب کے درمیان روابط کا پردہ فاش ہو جانے کی وجہ سے سعودی عرب کا بادشاہ شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اس ایک مہینے میں مشرق وسطی کی منفور ترین شخصیت بن گیا ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  عربی نیوز پورٹل "الوعی" نے خبر دی ہے کہ بین الاقوامی مطالعات کے اداروں کی جانب سے انجام شدہ رائے گیری کے مطابق، ریاض اور تل ابیب کے درمیان روابط کا بھانڈا پھوٹ جانے کی وجہ سے سعودی عرب کا بادشاہ شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اس ایک مہینے میں مشرق وسطی کی منفور ترین شخصیت میں تبدیل ہو گیا ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ یہ لگاتار دوسرا مہینہ ہے کہ جب سعودی عرب کے بادشاہ کو مشرق وسطی کی منفور ترین شخصیت قرار دیا جا رہا ہے ۔

گلوب، آی بیز، زاگبی اور انٹرنیشنل اداروں کی  رائے گیری کے مطابق، سعودی عرب کے بادشاہ کو گذشتہ مہینے میں بھی یمن کی مظلوم ملت پر حملہ کرنے کی وجہ سے مشرق وسطی کی منفور ترین شخصیت بتایا گیا تھا ۔

یہ بتا دینا ضروری ہے کہ تقریبا دو ہفتے پہلے دنیا کے مختلف ذرائع ابلاغ منجملہ صہیونی ذرائع ابلاغ نے فاش کیا کہ سعودیہ کی اطلاعاتی ایجینسی کے ایک ریٹائرڈ افسر کرنل "ماجد عشقی "نے صہیونی حکومت کے وزیر اعظم  بنیامین نیتین یاہو کے  ایک نائب ڈوری گولڈ کے ساتھ ملاقات اور تفصیلی گفتگو کی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲